ایک نئی پاکستانی ائیرلائن کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں شروع

ائیر فیلکن نامی ہوا باز کمپنی کی جانب سے کمرشل اور کارگو پروازوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی کا صدر دفتر لاہور میں بتایا گیا ہے۔

لاہور ( تیز ترین ) ایک نئی پاکستانی ائیرلائن کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں کر دی گئیں۔ “ائیر فیلکن” نامی ہوا باز کمپنی کی جانب سے کمرشل اور کارگو پروازوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی کو پہلا بوئنگ 737 مسافر طیارہ موصول ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایک نئی مقامی ائیرلائن اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس کمپنی کا نام “ائیر فیلکن” ہے۔ کمپنی کا صدر دفتر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع ہے۔ ائیر فیلکن پاکستان میں کمرشل اور کارگو پروازوں کی سہولت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔  کمپنی کی جانب سے آرڈر کردہ پہلا بوئنگ 737 مسافر طیارہ اسے موصول ہو چکا ہے۔ مذکورہ کمپنی پہلے مرحلے میں 3 بوئنگ 737 طیاروں کے ساتھ سروس کی فراہمی کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جب کہ کمپنی نے اپنے طیاروں کی مرمت کا معاہدہ پی آئی اے کے ساتھ کیا ہے۔ کمپنی 2020 میں مسافر پروازوں کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.