تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان کے درآمدات کے بوجھ کو کم کرسکتی ہیں۔

تیل و گیس کے نئے دریافت ہونے والے ذخائر کی وجہ سے پاکستان اربوں ڈالرز کی امپورٹ پر انحصار کم کر سکتا ہے۔ روسی خبر رساں ادارہ

اسلام آباد ( تیز ترین ) پاکستان کوگزشتہ ایک ماہ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے سلسلے میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے کی تجریاتی رپورٹ کے مطابق  تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان پر درآمدات کا بوج کم کر سکتی ہیں۔ توانائی کے نئے ذخائر کی وجہ سے پاکستان اربوں ڈالرز کی امپورٹ پر انحصار کم کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے روس کے ٹی وی کی جانب سے خصوصی تجزیاتی رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ تیل و گیس کےدریافت ہونے والے نئے ذخائر پاکستان کے لئے ایک بڑی خبر ہے۔ توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت پاکستان پر درآمات کا بوجھ کم کر سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایک ماہ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے سلسلے میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیل و گیس کے 6 نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ یہ ذخائر خیبرپختونخواہ اور سندھ میں دریافت ہوئے۔ یہ ذخائر کوہاٹ، شکردرہ اور سکھر کے قریبی علاقوں سے دریافت کیے گئے ۔  ان ذخائر سے 1040 بیرل خام تیل،47 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل  ہو رہی ہے۔ ان نئے دریافت شدہ ذخائر کو قومی سپلائی نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز گھوٹکی میں گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوئے۔۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.