ایران میں کرونا متاثرین کی تعداد ڈھائی کروڑ ہوچکی ہے۔ ایرانی صدر

مزید تین سے ساڑھے تین کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

تہران ( تیز ترین ) ایرانی صدر حسن روحانی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران میں کرونا متاثرین کی تعداد ڈھائی کروڑ ہوچکی ہے اور مزید ساڑھے تین کروڑ افراد وباء کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو ایران کی کرونا وائرس فائٹنگ ٹاسک فورس کے ٹی وی پر نشر ہونے والے اجلاس میں صدر روحانی نے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق ایران میں دو کروڑ پچاس لاکھ افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور مزید تین سے ساڑھے تین کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی چوتھائی سے زائد آبادی کے متاثر ہونے کے باوجود ایران میں ہرڈ امیونٹی حاصل نہیں ہوسکی تاہم ہمارے پاس متحد ہو کر اس وباء کو روکنے کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.