سندھ میں کرونا کے مریض واضح طور پر کم ہونے لگے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6676 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 51 نئے مریضوں کا انراج ہوا،جب کہ آج 1363 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ

کراچی ( تیز ترین ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6676 نمونے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 551 نئے مریضوں کا اندراج ہوا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کل 656593 افراد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ صوبے بھر میں اب تک کرونا کے مجموعی طور پر 114104 مریضوں کا اندراج ہوا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج 1363 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک کرونا کے کل 94297 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج کرونا کے مزید 22 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد صوبہ بھر میں کرونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی کل تعداد 2041 ہوگئی ہے۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 17766مریض زیر علاج ہیں۔ زیرعلاج مریضوں میں 17011 مریض 64 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں، جب کہ مختلف اسپتالوں میں 691 مریض زیرِعلاج ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.