وفاقی کابینہ میں رد و بدل

شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے وزارت داخلہ اور ملک امین اسلم کو معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

اسلام آباد ( تیز ترین )  وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کر دیا۔ شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے وزارت داخلہ اور ملک امین اسلم کو معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں کچھ رد و بدل کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے شہزاد اکبر کے قلمدان میں تبدیلی کی ہے۔ شہزاد اکبر کو اب مشیر داخلہ کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ جب کہ ملک امین اسلم کو معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر اور ملک امین اسلم دونوں کے عہدے وفاقی وزیر کے برابر ہوں گے۔ ملک امین اسلم پہلے وزیراعظم کے مشیر تھے، تاہم اب اُنہیں معاون خصوصی بنا کر وفاقی وزیر کے برابر عہدہ سونپ دیا گیا ہے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ کچھ دن قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ میں تبدیلیاں کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ کچھ وفاقی وزراء اپنے وزارتوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی۔ صرف شہزاد اکبر اور ملک امین اسلم کے قلمدان تبدیل کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.