اسلامی ممالک میں کرونا کا زور ٹوٹنے لگا۔

مہلک وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے پہلے 10 ممالک کی فہرست میں اب کوئی اسلامی ملک شامل نہیں۔

نیویارک ( تیز ترین ) اسلامی ممالک میں کروناکا زور ٹوڑنے لگا۔ مہلک وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے پہلے 10 ممالک کی فہرست میں اب کوئی اسلامی ملک شامل نہیں۔ ایران گیارہویں، پاکستان بارویں اور سعودی عرب تیرویں نمبر پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مغربی ممالک کے مقابلے میں اسلامی ممالک میں کرونا کا زور ٹوٹنے لگا۔ ۔کئی ماہ بعد یہ پہلا موقع ہے جب دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے پہلے 10 ممالک کی فہرست میں اب کوئی اسلامی ملک شامل نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسلامی ممالک میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ایران ہے جو اب عالمی سطح پر گیارویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں پاکستان بارہویں اور سعودی عرب تیرویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور موجودہ زیرِ علاج متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد ہے۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے، جہاں40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں اس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کرونا وائرس کے زیرِ علاج متاثرین کی تعداد 20 لاکھ ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.