کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے نئے مریضوں کے اندراج میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز کی نسبت آج صوبائی دارالحکومت میں 100 فیصد زیادہ کرونا کے نئے مریضوں کا اندراج ہوا۔

کراچی ( تیز ترین ) کراچی میں کرونا مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے نئے مریضوں کے اندراج میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔ باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ دن کی نسبت آج صوبائی دارالحکومت کراچی میں 100 فیصد زیادہ کرونا کے نئے مریضوں کا اندراج ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 108 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں ایک ہزار 109 کے نتائج مثبت آئےہیں۔ یوں مجموعی مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھںٹوں میں مزید 19 اموات بھی ہوئیں اور فوت یونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2060 ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.