پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر15 دن بعد کرنے کی تجویز زیرِغور

ہر 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے آئل سپلائی چین مستحکم ہوگی۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 دن بعد کرنے کی تجویز زیرِ غور، پٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں کے تعین کی سمری ای سی سی کو بھجوادی۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر مہینے میں دو بار کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہر 15 دن بعد تعین کرنے کی سمری ای سی سی کو بھجوادی ہے۔ ای سی سی آئندہ اجلاس میں تجویز کا جائزہ لے کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 دن کے بعد تعین کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ ہر 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے آئل سپلائی کی  چین مستحکم ہوگی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.