ضلع اورکزئی میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے کیڈٹ کالج بنایاجائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ اکبرایوب

 فاٹا انضمام کے وقت جو وعدے قبائل کے ساتھ کئے گئے تھے وہ من و عن پورے کئے جائیں گے۔ 

اورکزئی ( تیز ترین ) ایک سال کے اندر اندر ضلع اورکزئی کے تمام سکولوں کی مرمت کی جائے گی۔ تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیاجائے گا۔ ڈھائی ارب روپے کے لاگت سے ضلع اورکزئی میں کیڈٹ کالج بنایاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ اکبر ایوب نے اَپر اورکزئی تحصیل اسماعیل زئی غلجو کے دورے کے موقع پر اورکزئی گرینڈ سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹول کے افتتاحی تقریب اور قبائلی مشران سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر ڈی سی ضلع اورکزئی واصل خان خٹک، اے ڈی سی واجد علی خان، اے سی حیدر حسین، ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر محمد حسین، سابق وفاقی وزیر جی جی جمال، ڈی ای او زاہد اللہ شاہ کے علاوہ قبائلی مشران عوام اور نوجوان کثیر تعداد میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے محکمہ سپورٹس اینڈ کلچر اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے شروع کئے گئے اورکزئی گرینڈ سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائل کے ساتھ فاٹا انضمام کے وقت جو وعدے کئے گئے تھے، وہ من و عن پورے کئے جائیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.