پاراچنار طوری مارکیٹ میں زوردار دھماکہ، 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سکیورٹی ذرائع

پاراچنار ( تیز ترین ) پاراچنار میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاراچنار کے علاقے اکبر خان چوک کے قریب طوری مارکیٹ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی شدت اور آواز اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتیں لرز گئیں۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ تمام خارجی اور داخلی راستوں پر بھی چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جار ہاہے۔ دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.