راولپنڈی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کو قتل کردیا گیا۔ چارپائی کے نیچے چھپ کر بچنے والی بچی نے سارا واقع سنا دیا

چار دن پہلے خاتون کے قتل کے معاملے کے بعد ملزمان نے مخالفین کے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی جان لے لی۔ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کی 5 خواتین اور 4 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) راولپنڈی کے علاقہ چونترہ میں مکان کی تعمیر سےشروع ہونے والا تنازعہ ایک ہی خاندان کی 9 جانیں لے گیا۔ مخالفین کی وحشیانہ  فائرنگ سے 5 خواتین اور 4 معصوم بچے جان سے گئے۔ اسی خاندان کی ایک بچی نے چارپائی کے نیچے چھپ کراپنی جان بچائی اور سارا واقع سنایا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مکان کی تعمیر کا تنازع 10 افراد کی جان لے گیا، چار دن پہلے خاتون کے قتل کے بعد ملزمان نے مخالفین کے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی جان لے لی۔ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کی 5 خواتین اور 4 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ مرنے والے بچوں کی عمریں ایک سے تین سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ فائرنگ سے تین بچے زخمی بھی ہوئے، اسی خاندان کی ایک بچی نے چارپائی کے نیچے چھپ کراپنی جان بچائی اور سارا واقع سنایا۔
واقعہ کی عینی شاہد بچی کا کہنا ہے کہ جب ملزمان نے گھر پر حملہ کیا تو گھرپرکوئی مرد موجود نہیں تھا۔ سب سے پہلے ملزم کے بڑے بیٹے نے ہمارے گھر کے دروازے توڑ دئیے۔ گھر کے اندر فائرنگ کی، گولیاں والدہ اور دیگر افراد کو لگیں۔ بچی نے بتایا کہ اس کے بعد دانش،عاقب، رب نواز، اشرف، اکرام آگے آئے، اس دوران وہ چارپائی کے نیچے ہی چھپی رہی، عاقب اس کی باجی کے گھر بھی گیا تاہم وہ وہاں موجود نہیں تھی۔ عینی شاہد بچی نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد جب ملزمان چلے گئے تو وہ چارپائی سے نکلی اور دیکھا گھر کے کئی افراد خون میں لت پت پڑے ہیں، وہ فورا ڈاکٹر کے پاس بھاگی، فائرنگ کے بعد پولیس آئی اور محلے والے بھی اکٹھے ہوئے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.