وفاقی حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

گریڈ ایک تا 19 کے ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر رپورٹ طلب کر لی گئی۔ رپورٹ کی بنیاد پر خراب کارکردگی والے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) وفاقی حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کوگھر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ کابینہ ڈویژن نے 20 سال تک ملازمت کرنے والے ملازمین کی فہرستیں 31 جولائی تک فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق گریڈ ایک تا 19 کے ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے۔ رپورٹ کی بنیاد پر خراب کارکردگی والے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایسی آسامیوں کی نشاندہی کی جائے جنہیں ختم کرنا وسیع تر ملکی مفاد میں ہے۔ ایک سال سے زائد عرصہ سے خالی آسامیوں کی بھی نشاندہی کی جائے۔ علاوہ ازیں کابینہ ڈویژن اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ بورڈ کمیٹی ملازمین کو نکالنے اور آسامیاں ختم کرنے کا فیصلے کرے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.