پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی گلگت بلتستان اور لداخ میں پروازیں

پاک فضائیہ نے طیاروں کی گرج دارآواز سے دشمن بھارت کو پیغام دیا ہے کہ چین کے چکر میں پاکستان کے ساتھ کوئی شرارت نہ کی جائے۔ سینئر تجزیہ کار صابر شاکر

لاہور( تیز ترین )  پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے گلگت بلتستان اور لداخ میں پروازیں کیں۔ پاک فضائیہ نے طیاروں کی گرج دارآواز سے دشمن بھارت کو ہیغام دیا ہے کہ چین کے چکر میں پاکستان کے ساتھ کوئی شرارت نہ کی جائے۔ انڈیا جنگی طیاروں کی جوخریداری کررہا ہے، پاکستان اس سے غافل نہیں ہے۔ سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے اپنے تبصرے میں کہا کہ امریکہ انڈیا کو کس طرح بلیک میل کررہا ہے اور اپنے چُنگل میں گھیرنے کے لئے مختلف کڑی شرائط پیش کررہا ہے۔
انڈین تِھنک ٹینکس اور سکیورٹی ایڈوائزر سرجوڑ کربیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے معاملات کو ری ڈیزائن کیا ہے۔ انڈیا نے کہا کہ امریکہ کی شرائط مان لی جائیں یا پھر کوئی اور راستہ نکالا جائے۔ سال 2024ء میں چین اول نمبر کا اقتصادی ٹائیگر اور ایشیاء براعظموں میں سپر پاور بن جائے گا۔ امریکا، یورپ اور سب پیچھے چلے جائیں گے۔ ان تمام براعظموں کو چین لیڈ کرے گا۔ کیونکہ پہلی سات اقتصادی طاقتوں میں چھ ایشیاء سے ہوں گی جب کہ امریکہ اکیلا کھڑا ہوگا۔ انڈیا میں ایک مئوثر آواز ایسی ہے جوسمجھتی ہے کہ امریکہ کے نرغے میں نہیں آنا چاہیے۔
پومپیو نے شرائط عائد کی ہیں کہ چین پرانحصار کم کردیں۔ اقتصادی تعاون اور تجارت ، آئی ٹی ، میڈیکل ، مواصلات ، ریسرچ پر انحصار کم کردیں۔ ان شعبوں میں آپ چین کا بائیکاٹ کردیں اور انڈیا کی مارکیٹ کو امریکہ کے ساتھ جوڑ دیں۔ امریکہ ہر شعبے میں انڈیا کو آفرز کررہا ہے۔ امریکہ بڑا جارحانہ ہوگیا ہے۔ امریکہ اور بھارت نے چین کی بہت ساری موبائل ایپس بند کردی ہیں۔ چین کے قونصل خانے بند کئے جا رہے ہیں۔ چین بھی جواباً یہی کررہا ہے۔ فی الحال کولڈ وار جاری ہے، لیکن اگلا محاذ میدان جنگ میں اسلحے کے ساتھ ہوگا۔ فی الحال تیاری کی جارہی ہے۔ اگر بھارت تمام شرائط مان لے گا تو اس کا سیدھا سیدھا مطلب یہ ہوگا۔چین اور انڈیا پڑوسی ہیں۔ سی پیک آچکا ہے۔ ایران بھی چین ک ساتھ ہے۔ بھارت ساری باتیں سمجھ رہا ہے۔ 

Facebook Comments

POST A COMMENT.