تحریک انصاف کا تحفظ بنیاد اسلام بل کی حمایت سے انکار

5 / 100 SEO Score

تحریک انصاف ایسے کسی بل کی حمایت نہیں کرے گی جو فرقہ ورانہ تقسیم پیدا کرے۔ شبلی فراز

لاہور ( تیز ترین )  تحریک انصاف نے تحفظ بنیاد اسلام بل کی حمایت سے انکار کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کسی ایسے بل کی حمایت نہیں کرے گی جو فرقہ ورانہ تقسیم پیدا کرے۔ انہوں نے کہا ایسی قانون سازی ہونی چاہئے جو مختلف فرقوں کو آپس میں جوڑے۔
یہ امر قابلِ ذکرہے کہ اس بِل میں ایسی کئی شقیں تھیں جس پر اہل تشیع علماء اور کمیونٹی نے اعتراض کیا تھا۔ مذکورہ بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے جب کہ گورنر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ اس بِل کو پاس کرانے میں مرکزی کردار سپیکر قومی اسمبلی پرویز الہی کا ہے۔ جب کہ گورنر پنجاب اس بِل پر دستخط کرنے سے گریزاں ہیں۔ اگر وہ اس کو واپس بھجوا دیتے ہیں اور پی ٹی آئی اسے دوبارہ حمایت نہیں دیتی تو ق لیگ مسلم لیگ ن سے رابطہ کرے گی جو بلا شبہ ن لیگ کے لئے ایک سخت فیصلہ کرنے کا وقت ہوگا۔ دوسری جانب مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کےسربراہ سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر نےپنجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی منظوری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل اسلام کی روح کے مطابق اور فرقہ واریت کے خاتمے کی بہترین کوشش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جومٹھی بھر عناصر اس ایکٹ کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کررہے ہیں وہ ملک میں فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر اسلام سیاست سے زیادہ مقدم ہے۔ ہم اس بل کو پنجاب اسمبلی کا تاریخی اقدام قراردیتے ہیں۔ اس بِل کی منظوری پر سپیکر پنجاب اسمبلی جناب چوہدری پرویز الہی اور اس بِل کو تیار کرنے والی ٹیم اس کی تائید کرنے والے تمام ارکان اسمبلی مبارک باد کےحقدار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ایکٹ کی مخالفت کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.