معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا تانیہ ایدروس سے ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن قائم کرنے کے تنازعے پر استعفی لیا گیا

5 / 100 SEO Score

تانیہ ایدریس کو پاکستان لانے اور عہدہ دلوانے والے بھی جہانگیر ترین تھے۔ غریدہ فاروقی کا ٹویٹ پیغام

اسلام آباد ( تیز ترین ) معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا تانیہ ایدروس عہدے سے مستعفیٰ ہو گئیں۔ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے تانیہ ایدروس نے کہا کہ میری دہری شہریت پر تنقید کی گئی جس کی وجہ سے ڈیجیٹل پاکستان کا مشن مکمل نہیں ہو سکے گا۔ اس لئے میں عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں لیکن وزیراعظم
کے مشن پر بطور پاکستانی کام کرتی رہوں گی۔


اس حوالے سے معروف صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ تانیہ ایدروس نے دُہری شہریت پر ہوئی تنقید کو جواز بنا کر استعفی دیا، جب کہ دوسری خبر یہ بھی ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن قائم کرنے کے تنازعے پر ان سےاستعفی لیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین اس فاؤنڈیشن کا حصّہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تانیہ ایدریس کو پاکستان لانے اور عہدہ دلوانے والے بھی جہانگیر ترین تھے۔ ایک اور ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ تانیہ ایدروس کا استعفی ایک حلقے کی اِس بحث کو بھی تقویت دیگا کہ دُہری شہریت والوں پر جب اعتراض کیا جائے تو وہ پاکستان اور اس کے لئے بےلوث کام کرنے کے جذبے کے تحت دُہری شہریت ترک کرنے سے گُریز کرتے ہیں اور بوریا بستر سمیٹ دہری شہریت کی طرف لوٹ جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ تانیہ ایدروس کو وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے ڈیجٹیل میڈیا تعینات کیا تھا جس پر اعتماد کر اظہار کرتے ہوئے ان کی جانب سے کہا گیاتھا کہ تانیہ ایدروس پاکستان میں ڈیجٹیل میڈیا کی بہتری کے لئے کام کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ تانیہ ایدریس گوگل کی ملازمت چھوڑ کر پاکستان کی خدمت کے جذبے سے آئی تھیں اور مقتدر حلقوں کا خیال ہے کہ تانیہ ایدریس نے دل برداشتہ ہو کر استعفیٰ دیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.