پشاور عدالت میں مبینہ طور پر گستاخِ رسولؐ قادیانی شخص قتل

ملزم نے پولیس اہلکار کی پستول سے حملہ کیا۔ ذرائع

پشاور( تیز ترین) پشاور کی مقامی عدالت میں جج کے سامنے مبینہ طور پر گستاخی رسولؐ کے مرتکب قادیانی شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک شخص کو کمرہ عدالت میں قتل کر دیا گیا ہے۔ اس واقع کے بارے میں پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پولیس اہلکار کی پستول سے حملہ کیا جب کہ قتل کی وجہ گستاخی رسولؐ بتائی جا رہی ہے۔
اس واقع میں ملزم نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کی پستول چھین لی جس کے بعد کمرہ عدالت میں اس کا خوف پھیل گیا۔ تاہم اس نے اسی پستول سے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جس میں قتل کرنے کے بعد ملزم اطمینان سے بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول گستاخِ رسولؐ تھا۔ جب کہ ذرائع کے مطابق مقتول پر گستاخی رسولؐ کے ارتکاب کا الزام تھا اور گزشتہ 2 سال، سے عدالت میں مقدمہ زیرِ سماعت تھا۔ جہاں فریقین آج پیشی پر حاضر ہوئے تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.