پب جی پر لگائی گئی پابندی ختم

5 / 100 SEO Score

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور پب جی انتظامیہ کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں۔ پی ٹی اے

اسلام آباد ( تیز ترین ) پی ٹی اے نے پب جی گیم سے پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور پب جی انتظامیہ کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں، جس کے بعد پی ٹی اے نے گیم پر سے عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ پب جی گیم کی انتظامیہ نے پی ٹی اے کے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پی ٹی اے نے گیم کی انتظامیہ کو اپنے تحفظات سے اگاہ کیا تھا جس کے بعد ادارے کو یقین دلایا گیا ہے ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ پی ٹی اے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد پب جی گیم پر سےعائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پب جی گیم پر پابندی سے متعلق پی ٹی اے نے 23 جولائی کو سماعت کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔ پی ٹی اے نے والدین اور عوامی شکایات پر پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کی تھی۔ تاہم اب پب جی انتظمایہ اور پی ٹی اے کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد گیم پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.