توہین رسالت کے ملزم طاہر نسیم کی پشاور کی عدالت میں ہلاکت پر امریکہ کا تعزیتی ٹویٹ

ہم پاکستان کی ایک عدالت میں مارے گئے امریکی شہر طاہر نسیم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا ٹویٹ

واشنگٹن ( تیز ترین ) امریکہ نے پاکستان میں توہین رسالت کے ملزم طاہر نسیم کے اہل خانہ سے تعزیت اور مارے جانے کے واقعہ پر پاکستان سے کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق توہین رسالت کے ملزم کی پشاور کی عدالت میں ہلاکت پر امریکہ نے اظہار تعزیت کیا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے گستاخِ رسولؐ کے ملزم کی عدالت میں ہلاکت پراظہار تعزیت کیا ہے۔

ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم امریکی شہری طاہر نسیم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔جو پاکستان کے میں ایک عدالت کے اندر مارا گیا تھا۔ ہم پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر کاروائی کرے اور ایسی اصلاحات پر عمل کریں جو اس طرح کے سانحہ کو دوبارہ ہونے سے روکے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ گذشتہ روز توہین رسالتؐ کے ملزم کو عدالت میں جج کے سامنے گولی مار دی گئی تھی۔ فائرنگ سے توہین رسالت کا ملزم موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعہ کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں واقع ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت نمبر 14 میں پیش آیا۔ وقوعہ کے وقت ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ بھی عدالت میں موجود تھے۔ مقتول پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 295 کے تحت توہین رسالتؐ کا مقدمہ درج تھا۔ سماعت کے موقع پرمقتول طاہر نسیم کو عدالت میں پیش کیاگیا۔ اس دوران ملزم خالد ساکن بورڈ بازار اچانک کمرہ عدالت میں داخل ہوا اور مقتول کے قریب پہنچ کر گولی ماردی، جس کے نتیجے میں طاہر نسیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا واقعہ کے فوراً بعد عدالت میں بھگدڑ مچ گئی، تاہم موقع پر موجود پولیس نے ملزم خالد کو گرفتار کیا اور متعلقہ تھانے منتقل کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.