عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے دوران بارش کا امکان

5 / 100 SEO Score

جمعہ سے ہفتہ کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں شام سے صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

اسلام آباد ( تیز ترین ) عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے دوران موسم کی صورت حال کے حوالے سے اچھی خبر آگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رات سے صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بارکھان، خضدار، ژوب، موسیٰ خیل، کشمیر اور اسلام آباد میں رات سے صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ دن کے دوران زیادہ تر حبس اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے، جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.