چور کو پڑ گئے مور، ڈکیتی کی انوکھی اور دلچسپ واردات

ڈاکو نے شہری کا موبائل اور رقم چھینی جب کہ شہری نے ڈاکو کی موٹرسائیکل

کراچی ( تیز ترین )  کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی اور دلچسپ واردات ہوئی۔ ڈاکو نے شہری کا موبائل فون اور رقم چھینی جب کہ شہری نے ڈاکو کی موٹرسائیکل ہی چھین لی۔
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار ایک ملزم نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی۔ ڈاکو نے شہری کو اسلحہ نہیں دکھایا بلکہ صرف رعب و دبدبے سے شہری کو ڈرانے کی کوشش کی جس پر شہری نے موبائل فون اور نقدی دے دی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم شہری کو لوٹ کر فرار ہونے لگا تو شہری نے ڈاکو کو دھرلیا اور موٹرسائیکل چھین لی۔ لیکن جب شہری ملزم کو سکیورٹی گارڈز کے حوالے کر کے پولیس کو آگاہ کرنے کے لئے بھاگا تو اس دوران ملزم سیکیورٹی گارڈز کی آنکھوں میں دھول جھونک کر موبائل اور نقدی لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل 2016ء میں لائنز ایریا سے چوری کی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.