حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد کی کشمیر ہائی وے کا نام سرینگر ہائی وے رکھنے کا اعلان کردیا

5 / 100 SEO Score

ہماری نظر سری نگر پر ہے۔ 5 اگست سے کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھ رہے ہیں۔ یہ شاہراہ ہمیں سری نگر تک لے کر جائے گی، نہ کشمیری جھکیں گے اور نہ پاکستانی افواج پیچھے ہٹیں گیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (تیز ترین ) حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھنے کا اعلان کردیا۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری نظر سری نگر پر ہے۔ 5 اگست سےکشمیر ہائی وے کا نام  سری نگر ہائی وے رکھ رہے ہیں، یہ شاہراہ ہمیں سری نگر تک لے کر جائے گی، نہ کشمیری جھکیں گے اور نہ پاکستانی افواج پیچھے ہٹیں گیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کشمیریوں کی جدوجہد کا نیا موڑ ہے۔ بھارت نے جموں و کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کیا لیکن کشمیریوں نے یہ غیر اخلاقی عمل ذہنی طور پر تسلیم نہیں کیا۔ 5 اگست 2020 کو بھارتی کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کا ایک سال مکمل ہونے پر ہم نے ایکشن پلان مرتب کرلیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا وزیر اعظم مظفرآباد میں 5 اگست کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ہماری منزل سری نگر ہے اور انشاءاللہ 5 اگست کو کشمیریوں کو پیغام دیا جائے گا، شائننگ انڈیا اب برننگ انڈیا میں تبدیل ہو چکا۔ 5 اگست 2020 کو پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔ عالمی لیڈرز کو خطوط لکھے جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی۔ پوری دنیا میں پاکستانی سفارت کاروں سے درخواست ہے کہ ہائی کمیشن میں صرف تقاریر نہیں بلکہ مقامی میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں۔ میں خود تمام مشنز اور سفارت کاروں کی کاوشوں کو مانیٹر کروں گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری پاکستای قوم حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کے ساتھ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.