بجلی بحران کے خاتمے کا کریڈٹ نوازشریف کے سابقہ دورِ حکومت کو جاتا ہے۔ عبدالرزاق داؤد

نوازشریف کے گزشتہ دور میں بجلی گھر لگانے سےلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔ سی پیک کے تحت سابقہ دور حکومت میں پاور پلانٹس لگائے گئے۔ سی پیک کا اب فوکس صنعتی زرعی شعبے ہیں۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی میڈیا سے گفتگو

لاہور ( تیز ترین ) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ بجلی بحران کے خاتمے کا کریڈٹ نوازشریف کے سابقہ دورِ حکومت کو جاتا ہے۔ نوازشریف کے دور میں بجلی گھر لگانے سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی۔  سی پیک کے تحت سابقہ دور حکومت میں پاور پلانٹس لگائے گئے تھے۔ سی پیک کا اب  فوکس صنعتی زرعی شعبہ جات ہیں۔میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کے خاتمے کا کریڈٹ نوازشریف کے سابقہ دورِ حکومت کو جاتا ہے۔ نوازشریف کے دور میں بجلی گھر لگانے سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی۔ سی پیک کے تحت سابقہ دور حکومت میں پاور پلانٹ لگائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، سی پیک پراجیکٹ کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سی پیک کا فوکس اب صنعت اور زراعت کے شعبوں پر ہے۔ حکومت نے ایران کے ساتھ بارڈر مارکیٹس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح افغانستان کے ساتھ پہلے جو باڑہ مارکیٹ تھیں، وہاں پر مارکیٹس بنانے کا عمل جاری ہے۔ اس سے اسمگلنگ ختم ہوگی اورسرحد پر رہنے والے لوگوں کیلئے مئوثر تجارتی سرگرمیاں میسر آئیں گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.