پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ دوست ممالک کو رقوم شیڈول کے مطابق ہی واپس ہو رہی ہیں۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوارحماد اظہر

حکومتی اقدامات کے باعث موڈیزنے رینکنگ بہترکی، پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو جلد سے جلد گرے لسٹ سے نکالا جائے۔

لاہور ( تیز ترین ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ فیٹف کی27 میں سی 14 ایکشن آئٹمز مکمل کرلیے ہیں۔ حالیہ قانون سازی سے فیٹف سے متعلق اقدامات میں مدد ملے گی، پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو جلد سے جلد گرے لسٹ سے نکالا جائے۔ عالمی ادارے بھی معاشی بہتری کااعتراف کررہے ہیں، حکومتی اقدامات کے باعث موڈیزنے رینکنگ بہترکی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، دوست ممالک کو رقوم شیڈول کے مطابق ہی واپس ہو رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، اگر ملک دیوالیہ ہو جاتا تو اس کے بعد بڑی تباہی آتی۔ حکومت نے معیشت کی بحالی کے لئے مشکل فیصلے کئے جن کے نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروری 2018ء میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا گیا، فیٹف کی 27 میں سی 14 ایکشن آئٹمز مکمل کرلئے ہیں، حالیہ قانون سازی سے فیٹف سے متعلق اقدامات میں مدد ملے گی ۔ پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو جلد سے جلد گرے لسٹ سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو درست میں لانے کے لئے سخت فیصلے کئے ۔ آج گاڑیوں اور اور سیمنٹ کی فروخت بڑھ رہی ہے۔ حکومتی اقدامات کی بدولت ہی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.