افریقی اسلامی ملک مالی میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا۔

مسلم اکثریت ملک مالی کی فوج نے کئی ہفتوں سے ملک بھر میں جاری احتجاج کے بعد صدر اور وزیراعظم کو گرفتار کر لیا

بماکو ( تیز ترین ) افریقی اسلامی ملک مالی کی فوج نے صدر اور وزیراعظم کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق افریقہ میں مسلم اکثریتی ملک مالی میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔ مسلم اکثریت ملک مالی کی فوج نے کئی ہفتوں سے ملک بھر میں جاری احتجاج کے بعد صدر اور وزیراعظم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق افریقی اسلامی ملک مالی میں فوج نے ملک کے صدر اور وزیراعظم کو گرفتار کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.