سانحہ موٹر وے کی متاثرہ خاتون نے وزیر اعظم سے ملزمان کی پھانسی کا مطالبہ کر دیا۔

میں نے اور اہل خانہ نے تبدیلی کے لئے آپ کی حمایت کی۔ تبدیلی انصاف کی فراہمی کے ذریعے نظر آنی چاہیئے۔ متاثرہ خاتون کا وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام

لاہور( تیز ترین ) سانحہ گجر پورہ میں متاثرہ خاتون نے وزیر اعظم سے ملزمان کی پھانسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اور اہل خانہ نے تبدیلی کے لئے آپ کی حمایت کی تھی۔ تبدیلی انصاف کی فراہمی کے

ذریعے نظر آنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون صحافی اور اینکر پرسن فریحہ ادریس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ “ٹوئٹر” پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کی متاثرہ خاتون نے وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام دیا ہے۔ فریحہ ادریس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے اہل خانہ نے ملک میں تبدیلی کے لئے عمران خان کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے ایک بہت بڑی قیمت ادا کی ہے اور ساری زندگی یہ قیمت ادا کرتی رہیں گی۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ تبدیلی انصاف کی فراہمی کے ذریعے نظر آنی چاہیے۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعظم عمران خان سے ملزمان کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پھانسی کی سزا دینے سے ہی ان کی روح کو سکون ملے گا۔ ان کے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔ ایسے ملزمان کے لیے کوئی بھی نرمی برتنے کی ضرورت نہیں۔ انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.