پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ

حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے عوام فی لیٹر 9 روپے سے زائد کے فائدے سے محروم ہوگئی۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) حکومت نے پٹرولیم مںصوعات پر عائد لیوی کی مد میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے عوام فی لیٹر 9 روپے سے زائد کے فائدے سے محروم ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تو اضافہ نہیں کیا، لیکن پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کیے جانے سے عوام فی لیٹر 9 روپے سے زائد کے فائدے سے محروم ہوگئی ہے۔ اگر پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کیا جاتا تو، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے سے زائد، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے سے زائد جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی تھی۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافے کا اطلاق 16 ستمبر سے کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اب ایک ماہ کی بجائے 15 روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے غور کیا جاتا ہے۔ اوگرا کی جانب سے یکم ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔ اوگرا نے سفارش کی تھی کہ یکم ستمبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کیا جائے، تاہم اس سمری کو وزیراعظم نے مسترد کر دیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.