میرعلی میں سیکیورٹی فورسزکا کامیاب خفیہ آپریشن، دو دہشتگردہلاک، ایک کوزندہ قابو کر لیا گیا۔

ہلاک ہونے والا ایک دہشت گرد بم بنانے کا ماہر تھا، سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پرآپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( تیز ترین ) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسزکے خفیہ آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پرکامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں دو انتہائی خطرناک مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے، ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایک ہلاک دہشت گرد بم بنانے کا ماہر بتایا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل، بھتہ خوری اور سیکورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں ملوث تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.