آزاد کشمیر میں کرونا وباء کے خطرے کے پیشِ نظر دوبارہ لاک ڈاؤن کی باز گزشت

آزاد کشمیر میں کرونا متاثرین کی حالیہ درج شدہ مریضوں کی شرح 8.3 فیصد ہے۔

مظفر آباد ( تیز ترین ) آزاد کشمیر  میں کرونا متاثرین کے بڑھتے ہوئے اندراج کے پیس نظر ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا متاثرین کی حالیہ درج شدہ مریضوں کی شرح 8.3 فیصد ہے جو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ہے، جس کی بنا پر آزاد کشمیر بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، کیوں کہ اس سے پہلے کہ حالات بے قابو ہوجائیں، ایسے اقدامات اٹھانے پڑیں گے، ہمارے وسائل محدود ہیں، ان میں رہتے ہوئے لاک ڈاؤن کی حکمت عملی طے کرنی پڑے گی۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سردیوں میں کرونا کی دوسری لہر آسکتی ہے، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔


وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کرونا متاثرین کی تعداد کم ہے ، لیکن موسم سرما میں کرونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، لہٰذا کرونا سے بچاوَ کے لئےہر فرد فیس ماسک کا استعمال کرے، عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.