وزیراعظم عمران خان کا قریبی دوست زلفی بخاری بیرون ملک فرار

زلفی بخاری اب پاکستان واپس نہیں آئے گا۔ ایک وفاقی وزیر نے اپنا خاندان پاکستان سے باہر منتقل کر دیا ہے، ان کو خدشہ ہے پی ڈی ایم کے انکشافات پر ان کے نام ای سی ایل میں نہ آجائیں۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

لاہور ( تیز ترین ) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا قریبی دوست بیرون ملک فرار ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری اطلاع دے کر ملک سے باہر جاچکا ہے، اب واپس نہیں آئے گا، ایک وفاقی وزیر نے بھی اپنا پورا خاندان بیرون ملک منتقل کر دیا ہے، ان کو خدشہ ہے پی ڈی ایم کے انکشافات پر ان کے نام ای سی ایل میں نہ آجائیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید بڑے سمجھ دار ہیں ان کومعلوم ہے کہ زلفی بخاری فرار ہوچکا ہے، ابھی پی ڈی ایم کی تحریک شروع نہیں ہوئی۔ زلفی بخاری جان بوجھ کر اطلاع دے کر ملک سے باہر جاچکا ہے، واپس نہیں آئے گا۔ اسی طرح ایک اور وزیر نے اپنا خاندان باہر بھیج دیا ہے۔ ان کو خدشہ ہے کہ پی ڈی ایم کچھ ایسے انکشافات نہ کردے کہ ان کے نام ای سی ایل میں آجائیں۔ یہ اتنے بہادر ہیں کہ ایک اور وفاقی وزیر نے اپنی پوری فیملی باہر بھیج دی ہے۔ لیکن ہمارے بچے یہاں مریں گے۔ ہمارے تو آباؤ اجداد کی قبریں ادھر ہیں، ہم نے کہاں جانا ہے؟ ان کے بچے ملک سے باہر اور بہت اہم ہیں۔ جبکہ مروانے کے لئے غریبوں کے بچے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.