آذربائیجان کی افواج نے آرمینیا کے زیر قبضہ نگورنو کاراباخ کے علاقوں کو آزاد کروانے کے بعد اذان دے کر فتح کا اعلان کر دیا۔ فضا اللہُ اکبر اللہُ اکبر کی خوبصورت صدا سے گونج اُٹھی۔

آذربائیجان کی افواج کی جانب سے نگورنو کاراباخ کے علاقے میں مسلسل پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے، قابض آرمینیا کی فوج بھاری جانی و مالی نقصان کے بعد کئی محاذ چھوڑ کر فرار

باکو( تیز ترین ) آذربائیجان کی افواج نے آرمینیا کے زیر قبضہ نوگورنو کاراباخ کے علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد آذان دے کر فتح کا اعلان کر دیا۔ آذری افواج نے اپنا پرچم بلند کرتے ہوئے آذان دی اور فضا اللہ اکبر، اللہ اکبر کی خوبصورت صدا سے گونج اُٹھی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں ایمان افروز منظر دیکھا جا سکتا ہے۔


اطلاعات کے مطابق آذری افواج کی جانب سے نگورنو کاراباخ کے علاقے میں مسلسل کامیابی اور پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض آرمینیائی فوج بھاری جانی و مالی نقصان کے بعد کئی محاذ چھوڑ کر فرار ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری جنگ ہر گزرتے دن مزید شدت اختیار کرنے لگی ہے۔ دونوں حریف ہمسایہ ممالک کی افواج کے مابین مزید شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جھڑپوں کے دوران نگورنو کاراباخ کے اطراف کو بھی کافی زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔ ان جھڑپوں کے دوران آذری فوجی دستوں کی طرف سے نگورنو کاراباخ کے مرکزی شہر سٹیپاناکیرٹ پر بھی نئے حملے کیے گئے ہیں۔ اب تک ہونے والی جھڑپوں میں آزربائیجان کو واضح برتری حاصل ہے۔ آذری فوج نگورنو کاراباخ کے کئی علاقوں کو آزاد کروا چکی ہے۔ جب کہ مقبوضہ علاقوں کو آزاد کروانے کے بعد آذری فوجیوں کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں فوجی اہلکار اپنے ملک کا پرچم لہرا کر، اذان دے کر فتح کا اعلان کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.