پنجاب میں کرونا کی تازہ لہر، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ، 856 مقامات سیل کردیے گئے

ان علاقوں میں 1235 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں ، جہاں 7295 مریضوں کو قرنطینہ کردیا گیا ، محکمہ صحت کی رپورٹ

لاہور ( تیز ترین ) صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دورانیہ 14 دن ہوگا اور اس دوران مصدقہ مریضوں کے گھروں کو سیل کیا جائے گا۔ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں اب تک صوبہ بھر میں 856 مقامات کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں 1235 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہیں اور مجموعی طور پر 7295 افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 123 مقامات کو سیل کیا گیا ہے۔ فیصل آباد اور گجرات میں 42 ، 42 گوجرانوالہ ، حافظ آباد اور جھنگ میں 40 ، 40 مقامات شامل ہیں، ملتان میں 26، سرگودھا میں 24، ننکانہ صاحب میں 23، ساہیوال میں 12، بہاولپور میں 12، منڈی بہاؤالدین میں 12، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 11 مقامات کو سیل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرونا متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.