حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ، قومی شاہراہ پر بے قابو ٹرالر ماتمی جلوس پر چڑھ گیا، 5افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے

جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حیدر آباد ( تیز ترین ) حیدر آباد میں افسوسناک واقع ہوا۔ قومی شاہراہ پر تیزرفتار بے قابو ٹرالر ماتمی جلوس پر چڑھ گیا۔ جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مٹیاری پیرزادہ سے حیدرآباد آنے والے ماتمی جلوس کے شرکاء سڑک عبور کر رہے تھے کہ اس دوران تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کرجلوس پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ مزید 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا ہے۔ جہاں بعض زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہو نے والوں میں شاکر خاص خیلی، علیزہ خاص خیلی، خطو باجڑ، زیبو باجڑ شامل ہیں۔ پولیس نے ٹرالر کو تحویل لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.