بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

مزید83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا، قبل ازیں ستمبرمیں بجلی کی قیمت میں1روپے62 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا

اسلام آباد( تیز ترین ) مہنگائی کی وجہ سے بے حال عوام کے لئے ایک اور پریشان کن خبر آ گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا ہے، جب کہ قبل ازیں ستمبر کے مہینے میں میں بھی بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 62 پیسہ فی یونٹ اضافہ کیا جا چکا ۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق رواں ماہ سے صارفین کے بلوں پر ہوگا اور رواں ماہ صارفین پر10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین پر بھی ہوگا۔ یہ اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔  بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.