سوات میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ پریشان ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےعمارتوں سے باہر نکل آئے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا۔

سوات ( تیز ترین ) خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات کے علاقے مینگورہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں محسوس کی گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور زلزلے کی گہرائی 100 کلو میٹر تھی۔ یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2005 کو بھی زلزلے سے شدید جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سوات کے گردو نواح میں محسوس کئے گئے زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ مقامی زرائع کے مطابق زلزلے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.