ٹِک ٹاک پاکستان میں بلاک

ٹک ٹاک انتظامیہ کو مہلت دی گئی تھی، شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ٹک ٹاک بلاک کی گئی۔ ترجمان پی ٹی اے

اسلام آبا د ( تیز ترین ) پی ٹی اے نے ملک بھر میں ٹک ٹاک اپلیکیشن بلاک کردی ہے۔ حکم نامے پر عمل  درآمد آج سے ہو گا۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے کے لئے کہا گیا، لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ جس کے بعد پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی گئی تھی۔ شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ٹک ٹاک پرپابندی لگائی گئی۔ پی ٹی اے کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں ایپ کو بند کرنے کے بارے میں تحریر کیا گیا ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.