حکومت سے استعفے لینے آرہے ہیں،استعفے دینے کا وقت آیا تو استعفے دے بھی دیں گے۔ بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر

حکومت پاکستانی عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ ان پر تھوپی گئی ہے، جب سے یہ حکومت آئی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ رہنما پیپلز پارٹی

اسلام آباد ( تیز ترین ) پی پی پی رہنما اور بلاول  بھٹو  کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر  نے کہاہے کہ  ہم حکومت سے استعفے لینے آرہے ہیں، اور استعفے دینے کا وقت آیا تو استعفے دے بھی دیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم حکومت سے استعفے لینے آرہے ہیں، استعفے دینے کا وقت آیا تو استعفےدینے کے لئے بجی تیار ہیں۔ ہماری تحریک کا مقصد سینیٹ الیکشن ثبوتاژ کرنا نہیں بلکہ اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پاکستانی عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ ان پر تھوپی گئی ہے۔ جب سے یہ حکومت آئی مہنگائی میں اضافہ ہوا، عوام کے بنیادی حقوق سلب کر دئے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم کے ایکشن پلان  جلسے اور احتجاجی ریلیاں ہوں گی اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ بھی کیا جائے گا۔ 

Facebook Comments

POST A COMMENT.