حضرت مولانا ڈاکٹر عادل خان کو شہید کر دیا گیا۔

مولانا ڈاکٹرعادل خان شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی پر فائرنگ کردی گئی۔

کراچی ( تیز ترین )  کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا ڈاکٹرعادل خان اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ مولانا ڈاکٹرعادل خان شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی پر فائرنگ کردی گئی۔
 پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں شاہ فیصل کالونی میں موٹرسائیکل سواروں نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹرعادل خان ہیں۔ جبکہ ان کی گاڑی کا ڈرائیور مقصود جاں بحق ہوگیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔  پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے 5 خول ملے ہیں۔ ریسکیووالوں نے زخمیوں کو لیاقت ہسپتال منتقل کیا۔ ترجمان لیاقت ہسپتال کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی مولانا ڈاکٹرعادل خان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا ڈاکٹرعادل خان کو گردن اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ مولانا ڈاکٹرعادل خان ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔ مولانا عادل وفاق المدارس العریبیہ پاکستان کے مرکزی عہدیدار بھی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.