پاکستان 13 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ وزیر خارجہ

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کرلیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ( تیز ترین ) وزیر خارجہ نے امید دلائی ہے کہ  پاکستان 13 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ ذرائع مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے خوشخبری سنائی گئی ہے کہ پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کرلیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بعد رواں ماہ 13 تاریخ کو شیڈول ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.