بھارت پاکستان میں علماء کوقتل کرا کر فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اس حوالے سے بار بار خبردار کر چکا ہوں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایسی کئی سازشیں ناکام بنائی گئیں۔ حضرت مولانا ڈاکٹرعادل خان کے قتل پر وزیراعظم کی شدید مذمت

اسلام آباد ( تیز ترین ) مولانا ڈاکٹرعادل خان کے قتل کی وزیر اعظم نے شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کے افسوسناک واقعے کے بعد ٹوئٹس کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں علماء کوقتل کرا کر فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے بار بار خبردار کر چکا ہوں، گزشتہ چند ماہ کے دوران ایسی کئی سازشیں ناکام بنائی گئیں۔ وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بھارت کی سازشوں کا شکار نہ بنیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد مولانا ڈاکٹرعادل خان کے قاتلوں کو گرفتار کر لیں گے۔ جب کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی جانب سے بھی جامعہ فاروقیہ کے مہتمم کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بڑے عالم دین سے محروم ہو گیا۔ مولانا ڈاکٹرعادل خان اورڈرائیور کی شہادت دشمنان وطن ودین کی بزدلانہ کوشش ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.