اسلام آباد میں کرونا کے باعث سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

وفاقی دارلحکومت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث 3 سیکٹرز کی 10 گلیوں کو بند کر دیا گیا۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) کرونا کےدوبارہ بڑھتے ہوئے مریضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کردیا گیا۔ شہر کے 3 سیکٹرز کی 10 گلیاں سیل کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ ٹو کی 25 اور 29 نمبر گلی کو سیل کردیا گیا، جب کہ سیکٹر جی ٹین فور کی گلی نمبر 38 ،44، 45 کے ساتھ ساتھ 46،47،48 کو بھی سیل کیا گیا ہے ، کرونا کے بڑھتے ہوئے مصدقہ مریضوں کے پیش نظر سیکٹر جی نائن فور کی 85 اور 89 نمبر گلی کو بھی آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بروقت لاک ڈاؤن سے کرونا پھیلاؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد میں ایک دن میں کرونا کے 88 مصدقہ مریض سامنے آئے۔ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ عوام اور ادارے تعاون کریں تاکہ کرونا سے مکمل نجات حاصل کی جا سکے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.