گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر کے لئے فنڈ منظور

گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا جدید اور شاندار ترین ائیرپورٹ ہوگا۔ کل 55 ارب روپے سے زائد لاگت کا منصوبہ ہے۔

کوئٹہ ( تیز ترین ) گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر کے لئے فنڈز منظوری کر دئے گئے۔ گوادر میں تعمیر کئے جانے والے عالمی معیار کے ائیرپورٹ کی تعمیر پر 147 فیصد زائد اخراجات آئیں گے۔ کل اخراجات کا تخمینہ 55 ارب روپے سے زائد کا لگایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی جانب سے پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں ملک کے ایک اور عالمی معیار کے ائیرپورٹ کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ کی لاگت میں 147 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ منصوبے پر کل 55 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ منصوبے کیلئے زیادہ تر فنڈز چین کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔ چین کی جانب سے منصوبے کی تعمیر کیلئے 34 ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 2007 میں ابتدائی طور پر گوادر ائیرپورٹ 7 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 2015 میں منصوبے کو 22 ارب روپے کی لاگت سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اب تحریک انصاف کی حکومت نے 147 فیصد زائد لاگت سے ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کے حوالے سے چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے رواں ماہ مئی میں بتایا تھا کہ گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.