جنڈ (تیز ترین) چیف آپریٹنگ آفیسردانش سکولز اتھارٹی احمر ملک نے پنجاب دانش سکول جنڈ کا دورہ کیا۔پرنسپلزدانش سکول (بوائز ایند گرلز ) پروفیسر رفیع الدین و میڈیم رفعت ناز نے ان کاا ستقبال کیا اس موقع پر منیجر ( بورڈنگ ) کرنل ( ر)عباس اور ایڈمن آفیسر جنڈ میجر ( ر) شوکت خٹک بھی موجود تھے افسر موصوف نے دانش سکول کے بوائز اور گرلز کیمپس کامعائنہ کیا پرنسپلز صاحبان نے ان کو بریفنگ دی ، اس دوران انھوں نے بچوں اور اساتذہ سے ملاقات بھی کی اور دونوں کیمپس میں پودے لگائے اساتذہ سے ملاقات کے دوران انھوں نے دانش سکولزکے انتظامی امور پر جنڈ سکول انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکول کے رزلٹ اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، محنتی اساتذہ ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں ، اساتذہ نے درپیش مسائل بھی بیان کئے جن کے حل کی سی او نے یقین دہانی کروائی انھوں نے کہا یہ سکول ایسے والدین کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں جن کے پاس اپنے بچوں کی تعلیم دلوانے کے لئے ذاتی وسائل نہیں ہیں ، دانش سکولزاتھارٹی نے ایسے والدینجو کہ وسائل رکھتے ہیں اور دانش کے تعلیم و تربیت سے اپنے بچوں کو مستفید کرنا چاہتے ہیں ان کے بچوں کے لیئے سیلف پیمنٹ بورڈنگ و نان بورڈنگ داخلوںکی سہولت بھی مہیا کی ہے ۔ دانش سکولز اتھارٹی اپنے اساتذہ کے ساتھ مل کر علم کے میدان میں اپنا بھروپرا کرادار ادا کرتی رہے گی ۔
تازہ ترین
- اسلام آبادحکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔
- بین الاقوامی خبریںکرونا ایس او پیز میں غفلت برتنے پرپاکستان کا ترکش ائیرلائن پر جرمانہ
- پاکستانلاہور پولیس کا شہر میں کریک ڈاؤن، ایک دن میں 100 سے زائد چھاپے مارے گئے۔
- اہم خبریںآئی ایم ایف کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کے لئے دباؤ
- اسلام آبادامریکہ میں فنڈ ریزنگ کا سارا عمل عمران خان کی مرضی سے ہوا۔ اکبرایس بابر
- پاکستانراجن پور میں 12 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
- اسلام آبادوزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے۔
- پاکستانایاز صادق نے مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کر لی۔
- اہم خبریںفرعون کے لہجے میں کون کہتا رہا کہ این آر او نہیں دوں گا، آج وہی انسان نوازشریف اور پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے۔مریم نواز
- اسلامسعودی ولی عہد نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے امریکہ کے سامنے 3 شرائط رکھ دیں۔
POST A COMMENT.