پاکستانیوں کیلئے اٹلی میں ملازمت کے مواقع، ویزہ درخواستیں جمع

رزاعت، سیاحت، فریٹ فارورڈنگ ، تعمیراتی کاموں سے وابستہ پاکستانی افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

روم ( تیز ترین ) اٹلی میں ایک پروگرام کے تحت یورپی بلاک سے باہر کے مختلف ممالک کے شہریوں کو ملازمت کے لیے عارضی مدت کے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ دو سال کے وقفے کے بعد اس سال پاکستان کو بھی ان ملکوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی ملک اٹلی نے ملازمت کے لیے عارضی مدت کے ویزوں کے اجراء کا پروگرام دوبارہ شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت یورپی یونین سے باہر کے ملکوں کے 30,850 افراد کو ملازمت کے لیے ویزے دیے جا سکتے ہیں۔ رزاعت، سیاحت، فریٹ فارورڈنگ اور تعمیراتی کاموں سے وابستہ پاکستانی افراد اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کو دو سال کے وقفے کے بعد اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ روم میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے کہاکہ یورپی یونین میں برطانیہ کے بعد پاکستانیوں کی سب سے بڑی برادری اٹلی میں آباد ہے، جنہوں نے پچھلے سال 142 ملین ڈالر کے برابر رقوم وطن بھیجیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی روم حکومت سے یہ مطالبہ کرتی آئی ہے کہ پاکستانیوں کوسیزنل اور نان سیزنل ملازمتوں کے لیے ویزوں کے پروگرام میں شامل کیا جائے۔ سفیرجوہر سلیم کے مطابق پاکستان میں بالخصوص زراعت سے وابستہ افراد کی اٹلی میں مانگ بڑھی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.