آذربائیجان کا یوم آزادی، وزیراعظم عمران خان کی آذری صدر اور عوام کو مبارکباد

پاکستان نگورنو کاراباخ کا حل یو این قرارداد کے مطابق چاہتا ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنے پر ہم آذربائیجان کی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عمران خان کا ٹوئٹ

اسلام آباد ( تیز ترین ) آذربائیجان کی یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور عوام کو یوم آزادی کی مبارک دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہم اپنی جغرافیائی سالمیت کاپوری جرأت سےدفاع کرنےوالی آذری فوجوں کوبھی سلام پیش کرتےہیں۔ پاکستان سلامتی کونسل کی قرارداوں کی روشنی میں ناگورنو-کاراباخ کے حل کیلئےآذربائیجان کےساتھ ہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے ہیں۔ آذربائیجان نے بھی آرمینیا سے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کی ہے۔ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی معاہدہ کیا گیا ہے۔ فریقین کا تقریباً 3 ہفتوں سے جاری جنگ کے بعد سیز فائر پر اتفاق ہوا ہے۔ نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک میں جھڑپوں میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.