یاسمین راشد کی حفیظ سنٹر آمد، تاجروں نے میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا

صوبائی وزیر کی آمد پر تاجروں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ میڈیا رپورٹس

لاہور( تیز ترین ) لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع موبائل مارکیٹ حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے بعد صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد موقع پر پہنچیں، جہاں تاجروں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق حفیظ سنٹر آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد حفیظ سنٹر پہنچی جہاں تاجران کی جانب سے انہیں میڈیا سے گفتگو کرنے سے روک دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے حفیظ سنٹر کے دورے پر وہاں موجود تاجروں نے انہیں میڈیا سے بات کرنے روک دیا اور پلازے کے قریب بھی جانے نہ دیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وہ آگ کی صورت حال اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے آئی ہیں تاکہ وزیراعلیٰ کو رپورٹ بھجوائی جا سکے۔ قبل ازیں وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر جلد از جلد قابو پانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔لاہور انتظامیہ اور ریسکیو کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سب سے پہلے چھت پر پھنسے افراد کو باہر نکالا جائے اور دیگر شہروں سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوائی جائیں تاکہ جلد از جلد آگ پر قابو پایا جا سکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.