پیپلزپارٹی کی قیادت نے نوازشریف کو جلسے میں تقریر کی دعوت دے دی

آج نوازشریف کی تقریر اور پیپلزپارٹی کے بیانیئے دونوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔ صابر شاکر کا تبصرہ
میاں محمد نوازشریف آج جلسے میں خطاب نہیں کریں گے۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی کا دعویٰ

لاہور( تیز ترین ) پیپلزپارٹی کی قیادت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو جلسے میں تقریر کی دعوت دے دی۔ پیپلزپارٹی کے لئے آج کا جلسہ بڑا امتحان ہوگا کہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہے یا نہیں، آج نوازشریف کی تقریر اور پیپلزپارٹی کے بیانیئے دونوں کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔ سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے اپنے ذرائع کی معلومات پر تبصرے میں کہاکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو کراچی جلسے میں تقریر کی دعوت دی گئی ہے۔ اگر وہ تقریر کرتے ہیں، تواس کے نتائج کیا ہوںگے۔
پیپلزپارٹی کے اجلاسوں میں جو مشاورت ہوئی ہے، آصف زرداری بھی میٹنگ مشاورت میں شامل تھے۔نوازشریف کیا چاہتے ہیں؟ پیپلزپارٹی کے لیے آج کے جلسے میں بڑا امتحان ہوگا کہ وہ اُدھر ہیں یا اِدھر ہیں؟ دونوں باتوں کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔ ابھی تک اطلاعات ہیں کہ بلاول بھٹو ان کو پیغام دے چکے ہیں کہ ہم اس جگہ نہیں جانا چاہتے جو آپ چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی آج کے دن کو یوم شہداء کے طور مناتی ہے، جب بے نظیر جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئیں، تو ان پر کراچی میں ایک دہشتگرد حملہ ہوا تھا۔ اس میں بڑی شہادتیں ہوئی تھیں، لیکن محترمہ بے نظیراس دہشتگردانہ حملے میں محفوظ رہی تھیں۔
دوسری جانب نوازشریف چاہتے ہیں ان کے تمام مخالفین کی وکٹیں گِرجائیں، اگر وکٹیں نہ گریں، تو ان کی گردنیں اڑجائیں گیں۔ نوازشریف ایک خونی لڑائی کا آغاز کرچکے ہیں۔ نوازشریف بین الاقوامی کھلاڑیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ نوازشریف نے اپنی تقریر میں ادارے کو کمزور کرنے کے لئے بیانات دیے۔
 جج ارشد ملک کی چیزیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی جائیں گیں، اداروں کے پاس اس حوالے سے ساری معلومات موجود ہیں۔ کچھ ٹیلیفونک کالز ٹریس ہوئی ہیں۔ نوازشریف چاہتے کیا ہیں؟
ہمارے ادارے اس سے واقف ہیں۔ نوازشریف کی تقریر کے بعد ن لیگ کے خلاف ایکشن سوچا جا رہا ہے کہ ن لیگ سےایم کیوایم کی طرح نمٹاجائے۔ اس صورت میں ن لیگ پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ پارٹی پر پابندی لگنے کی صورت میں تمام سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان نااہل ہوجائیں گے۔
یہ امر قابلِ توجہ ہے کہ کل ہی عمران خان نے کہا کہ اب ہم ن لیگ سے ایک نئے انداز میں نمٹیں گے، یہ راستہ قانونی اور آئینی ہوگا۔ اس راستے پر جو بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑا رہے گا، وہ نااہل ہوجائے گا۔ دوسری جانب سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آج کراچی جلسے میں خطاب نہیں کریں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.