افغانستان کے صوبہ غور میں پولیس ہیڈکوارٹرکے سامنے کاربم دھماکے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی

 جاں بحق افراد میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور نہتے شہری شامل ہیں جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

کابل ( تیز ترین ) افغانستان کے مغربی صوبہ غور میں پولیس ہیڈکوارٹرکے سامنے کاربم کے زورداردھماکہ میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد میں افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور نہتے شہری شامل ہیں۔ افغان میڈیا نے افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کے ذریعے سے بتایا ہے کہ صوبہ غور کے صدرمقام فیروزکوہ میں ا توار کے دن مقامی وقت کے مطابق تقریباً سوا گیارہ بجے بارود سے بھری ایک کار میں صوبائی پولیس دفتر کے سامنے دھماکہ ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ممکنہ طورپر یہ خودکش کاربم دھماکہ تھا جس میں 20 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔ ذرائع کے مطابق جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں قریب کئی سرکاری دفاتر واقع ہیں جن کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی سرکاری و نجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.