نیب نے تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی منصوبے میں مبینہ کرپشن کے مقدمات پر تحقیقات تیز کر دیں۔

بلین ٹری سونامی منصوبے کے لئے 9 روپے قیمت والے پودے کی 17 روپے میں خریداری کیے جانے کی شکایات ہیں۔

پشاور ( تیز ترین ) قومی احتساب بیورو نے پاکستان تحریک انصاف کے بلین ٹری سونامی منصوبے میں کرپشن کے مقدمات پر تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب خیبرپختونخواہ کی جانب سے بلین ٹری سونامی منصوبے میں کرپشن کے مقدمات میں 10 مختلف انکوائریزی اور انوسٹی گیشنز کا آغاز کردیا ہے۔نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے شجرکاری منصوبے میں مبینہ کرپشن، بدانتظامی، بےضابطگی اور نقصانات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبے کے لئے 9 روپے قیمت والے پودے کی 17 روپے میں خریداری کیے جانے کی شکایات ہیں۔ اس کے علاوہ منصوبے کا 36 فیصد ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کی بھی تحقیقات کی جائیں گیں۔ اس منصوبے کی وجہ سے 226 چھوٹے نرسری پلانٹس بند ہونے سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا جب کہ ٹھیکیداروں اور ورکرز کو کروڑوں روپے کی ادائیگی میں بھی بدعنوانی کی تحقیقات ہوں گیں۔ نیب ذرائع کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبے کا زیادہ تر ریکارڈ غائب کر دیا گیا ہے جس پر محکمہ جنگلات اور محکمہ جنگلی حیات کے افسران کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.