پختونخواہ میں داخلی ضلع اورکزئی کے حسیں سیاحتی مقام “سمانہ” توجہ کا مرکز

منعقدہ تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین خیبرپختون خوا اسمبلی، محکمہ سیاحت کے حکام اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔

ہنگو ( تیز ترین ) دھرتی ماں، جنتِ نظیر کا ایک اور حسیں سیاحتی مقام “سمانہ” اربابِ اختیار کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ضلع اورکزئی کے داخلی حسیں سیاحتی مقام سمانہ میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین

images
سمانہ (اورکزئی) کے خوبصورت مناظر
maxresdefault

پختونخواہ اسمبلی، محکمہ سیاحت کے حکام اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت نے 7000 فٹ بلندی پر حسیں سیرگاہ “سمانہ” کی بطور سیاحتی مقام کی شناخت کے لیے تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین خیبرپختون خوا اسمبلی، محکمہ سیاحت کے حکام اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے اس موقع پر بتایا کہ قبائلی علاقوں میں سیاحت کے نئے مقامات کی تلاش میں جاری ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے 24 کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق پیکیج میں ریسٹ ایریا ہوٹل، ریسٹورنٹ، روڈ انفرا سٹرکچر کا قیام شامل ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.