ملک میں کرونا سے اموات کی شرح میں چند ہفتوں کے دوران 140 فیصد تک اضافہ

ہم کرونا کے تمام ایس او پیز کو نظر انداز کر کے غلطی کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد ( تیز ترین) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم کرونا کے تمام ایس او پیز کو نظر انداز کر کے غلطی کر رہے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتہ کرونا سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی۔ کرونا وباء سے اموات کی شرح چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔ ہم کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کر کے غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم موجودہ راستے تبدیل نہیں کریں گے تو زندگی اور معاش سے محروم ہو جائیں گے۔ کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کے نتائج ظاہر ہو رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.